X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پیر پگارا کا سندھ اسمبلی کی 2 نشستیں چھوڑنے کا اعلان

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ راشدی (پیر پگارا) نے احتجاجاً سندھ اسمبلی کی دو نشستیں چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں جی ڈی اے کے اجلاس کے بعد میڈیا سےگفتگو میں پیر پگارا کا کہنا تھا کہ جب فیصلہ ہوچکا کہ سندھ پیپلزپارٹی کو دینا ہے تو یہ دو نشستیں بھی زرداری صاحب کو دے دیں۔

پیر پگارا نے دعویٰ کیا کہ مجھےکہا گیا کہ زرداری صاحب سے الائنس کرلو، نشستیں مل جائیں گی، منع کیا تو کہا کہ پھر جی ڈی اے کے سامنے صفر لکھا ہوا ہے، ایم کیو ایم کے سامنے15ہے۔

پیر پگارا کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں، یہ اینٹی اسٹیٹ الیکشن تھا، یہ ریٹرننگ افسران کا نہیں کسی اورکا کام ہے، ہم یہ 2 سیٹیں بھی واپس کر دیں گے، ہم قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کریں گے، ہمارے احتجاج میں ایمبولینس کوکوئی نہیں روکےگا، ہم کوئی خیرات کی سیٹیں نہیں لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے کسی دوست نے مشورہ دیا کہ جی ڈی اے ختم کردو، میں نےکہا کہ میں جی ڈی اے ختم نہیں کرسکتا۔

رہنما جی ڈی اے صفدر عباسی کا کہنا تھا کہ ہم اگلی حکومت نہیں چلنے دیں گے، جب تک شفاف انتخابات نہیں ہوتے ہم احتجاج کرتے رہیں گے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.