X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

امید ہے عدالت سے پی ٹی آئی کی 50 نشستیں واپس مل جائیں گی: اسد قیصر

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہےکہ عدالت سے امید ہے کہ پی ٹی آئی کی 50 نشستیں واپس مل جائیں گی۔

میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ آج عمران خان کے سامنے اتحاد کیلئے تجویز رکھی گئی ہے، پی ٹی آئی کے پاس سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کے اہم آپشن موجود ہیں، اتحاد کا فیصلہ آج شام تک کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے، اس پر اعتماد ہوناچاہیے، عدالت سے امید ہے کہ پی ٹی آئی کی 50 نشستیں واپس مل جائیں گی۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کے پی میں حکومت بنانے کیلئے مشاورت کا نظام بنایا گیا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.