X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

نگراں وزیراعظم کا قومی اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے صدر کو دوبارہ ایڈوائس

16 ویں قومی اسمبلی کا افتتاحی سیشن بلانے میں صدر مملکت کے اعتراض پر نگراں وزیر اعظم نے صدر کو دوبارہ ایڈوائس ارسال کردی ساتھ ہی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو اجلاس طلب کرنے کا اختیار دے دیا۔ صدر مملکت آئین میں درج ڈیڈ لائن کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بجھوائی گئی سفارشات میں آئین کے تحت اسمبلی کا اجلاس بلانے کی تجویز دی ہے اور کہا ہے کہ آئین کے تحت انتخابات کے 21 دن کے اندر اجلاس طلب کرنا آئینی ڈیڈ لائن ہے، صدر مملکت آئین میں درج ڈیڈ لائن کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں۔

دریں اثنا صدر مملکت کی جانب سے اجلاس نہ بلانے پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے متبادل انتظامات مکمل کرلیے گئے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بھی نگراں وزیر اعظم کو سمری ارسال کی ہے جو کہ وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے دی گئی ہے تاہم یہ سمری واپس سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئی۔

نگراں وزیر اعظم نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو آئینی ڈیڈ لائن گزرنے پر اجلاس بلانے کا اختیار دے دیا ہے جس پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آئینی ڈیڈ لائن پوری ہونے پر اجلاس بلانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس کا نوٹی فکیشن بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب جا ری کیے جانے کا امکان ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.