X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پنجاب میں مریض اب وزیراعلیٰ مریم نواز کا ہیلی کاپٹر استعمال کر سکیں گے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کے لئے اپنا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگ بروقت اسپتال نہ پہنچنے کی وجہ سے ہی زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقو ں میں حادثے کی صورت میں متاثرین کو بروقت ہسپتال پہنچانا ناگزیر ہے، سرگودھا اسپتال میں ہارٹ ٹیک کے مریض کو بے بس دیکھ کر دلی دکھ ہوا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ موٹروے پر بھی ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو سروس شروع کی جائے گی، پنجاب میں بہت جلد ائیر ایمبولینس سروس کا آغاز بھی کردیا جائے گا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.