X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

صدر آصف زرداری سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنا ہوں گے، جدید کاروباری آئیڈیاز لانے کی حوصلہ افزائی کرنی جانی چاہیے۔

صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کی اولین ترجیح معیشت کو درست سمت پر گامزن کرنا اور اقتصادی و سیکیورٹی چیلنجز پر قابو پانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر نے صدر مملکت کو دوسری مرتبہ عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.