نارووال میں تحریکِ انصاف کا جلسہ، چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کا خطاب
نواز شریف نے کل لندن میں دھواں دار پریس کانفرنس کرتے ہوئے لوگوں کو کہا کہ ایئرپورٹ پر پہنچے۔
عمران خان نے کہا کہ جو بھی لوگ ایئرپورٹ پر جائے گے، ان میں اور گدھوں میں کوئی فرق نہیں ہوگا۔
باشعور شخص کبھی بھی نواز شریف کے استقبال کے لیے نہیں جائے گا۔
جب قوم میں اچھے برے کی تمیز ختم ہو جائے تو وہ قوم مرجاتی ہے۔ قانون کی بالادستی سے قومیں ترقی نہیں کرتی۔
عوام کا شعور بیدار ہوچکا ہے۔ پاکستان کی عوام میں شعور آچکا ہے۔
جس کا ضمیر زندہ ہے وہ کسی مجرم کے استقبال کے لیے نہیں جائے گا۔ کسی کو پتہ ہی نہیں ان کا کتنا پیسا ملک سے باہر پڑا ہے۔