سراج الحق نے کہا کہ قوم چاہتی ہے کہ 25 جولائی کو الیکشن ہو نہ کہ سلیکشن کی جائے۔
سراج الحق لاہور(بول نیوز اردو ) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ قوم چاہتی ہے کہ 25 جولائی کو الیکشن ہو۔ اس کے کسی عمل سے لائیک اور ڈِس لائیک کا تاثر نہیں ملنا چاہیے ۔ نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر نے کہا ہے کہ قوم چاہتی ہے کہ 25 جولائی کو الیکشن ہو ، سلیکشن نہ ہو ۔ نگران حکومت کو الیکشن کا مینڈیٹ ملا ہے اس کے کسی عمل سے لائیک اور ڈس لائیک کا تاثر نہیں ملنا چاہیے۔
الیکشن قوانین واضح ہیںاور ان سے ہٹ کر کوئی چیز قابلِ قبول نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کے حوالے سے پائی جانے والے بے یقینی سے لگتاہے کہ لوگ 24 جولائی کو بھی یہ پوچھے گے کہ الیکشن ہوگا یا نہیں۔ پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ کی حقیقی متبادل ایم ایم اے ہے، 25 جولائی کا الیکشن نظریے اور تہذیبوں کے درمیان ہوگا ، ایک طرف اللہ والے اور دوسری طرف امریکہ والے ہیں۔ اگر سیکولر اور لبرل قوتوں کے ساتھ امریکہ ہے تو منبر و محراب اور خانقاہوں کی سرپرستی ایم ایم اے کو حاصل ہے ، نظریہ پاکستان کی حفاظت کے لیے پوری قوم کو پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ کے نعرے پر متحد ہونا پڑے گا۔