X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کو اہم عہدہ مل گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹر شبلی فراز کو سینیٹ میں نیا اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا۔

سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے گزشتہ ہفتے شبلی فراز کو اس عہدے کے لیے نامزد کیا تھا اور انہیں اس کردار کے لیے 21 سینیٹرز کی توثیق حاصل ہے۔

سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق شبلی فراز کو سینیٹ میں 2012 کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 16 (3) کے تحت اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔

2015 سے سینیٹر رہنے والے شبلی فراز نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں وزیر اطلاعات کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہیں رواں ماہ کے شروع میں پی ٹی آئی کا فوکل پرسن بھی مقرر کیا گیا تھا۔

ان کا تقرر سینیٹ کے کم از کم تین ہفتے تک غیر فعال رہنے کے بعد ہوا ہے، کیونکہ 52 قانون ساز 12 مارچ کی رات ریٹائر ہو گئے تھے۔

خالی نشستوں کو پُر کرنے کے لیے پولنگ 2 اپریل کو ہوئی تھی جس میں حکمران اتحاد نے 19 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی اور اس کے بعد سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا سینیٹ چیئرمین کے طور پر بلامقابلہ انتخاب ہوا۔

نئے چیئرمین کا انتخاب ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں 41 نومنتخب سینیٹرز نے بھی پی ٹی آئی کے شور شرابے کے درمیان پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے ارکان کی حیثیت سے حلف اٹھایا، پی آٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں انتخابات مکمل نہ ہونے کے باعث انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.