نواز شریف اور مریم نواز لاہور کی حدود میں پہنچ گئے ہیں
ابوظبی سے نواز شریف اور مریم نواز کو پاکستان لانے والا تیارہ لاہور کی حدود میں پہنچ گیا ہے۔ مریم نواز اور نواز شریف لاہور پہنچ چکے ہیں۔
یہ طیارہ لاہور ایئر پورٹ پر پہنچے گا۔ طیارہ اترنے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
ان کے ساتھ مسلم لیگ ن کے دیگر کارکن بھی ہیں۔ ڈی جی نیب لاہور ایئر پورٹ پر موجود ہیں۔
نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کرنے کیلئے نیب کی ٹیمیں موجود ہیں۔ 2 ہیلی کاپٹر بھی موجود ہیں جو نواز شریف اور ان کی بیٹی کو اڈیالہ جیل میں لے کر جائے گے۔