X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ملک کے مختلف شہروں میں ہیٹ ویو کا خطرہ، این ڈی ایم اے نے خبردار کردیا

ملک کے مختلف شہروں میں اگلے 25 دنوں کے دوران تین ہیٹ ویو آنے کا خطرہ ہے ۔ این ڈی ایم اے کے مطابق مئی کے آخر یا جون کے شروع میں دوسری ہیٹ ویو کا خدشہ ہے جس میں درجہ حرارت 45 درجے تک جاسکتا ہے اور یہ 4 تا 5 دن جاری رہے گا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق پہلی ہیٹ ویو کا خطرہ سندھ میں عمر کوٹ، تھرپارکر، ٹنڈوالہ یار، مٹیاری، سانگھڑ جب کہ پنجاب میں بہاول پور اور رحیم یار خان میں ہے ۔

این ڈی ایم اے کا بتانا ہےکہ 15 سے 30 مئی کے دوران ان علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک جاسکتا ہے اور گرمی اس سے بھی زیادہ محسوس کی جاسکتی ہے جب کہ ہیٹ ویو کا یہ پہلا اسپیل 2 سے 3 دن جاری رہ سکتا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق مئی کے آخر یا جون کے شروع میں دوسری ہیٹ ویو کا خدشہ ہے جس میں درجہ حرارت 45 درجے تک جاسکتا ہے اور یہ 4 تا 5 دن جاری رہے گا۔

تیسری ہیٹ ویو کا خدشہ جون کے پہلے 10 دنوں کے دوران ہے، یہ ہیٹ ویو تھرپارکر،عمر کوٹ، سانگھڑ، بدین اور خیرپور کو متاثر کرے گی ۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.