نواز شریف اور مریم نواز نے گرفتاری دے دی، دونوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
لاہور (بول نیوز اردو) نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو گرفتار کرلیا ہے۔ مریم نواز اور نواز شریف کو تیارے سے اتارلیا گیا ہے۔ ان کو گاڑی مین بٹھا کر ہیلی کاپٹر تک لے کر جایا جائے گا۔ اس کے بعد ان کو اڈیا لہ جیل لے کر جایا جائے گا۔
دونوں کو ہتھ کڑی لگا کر ہیلی کاپٹر کی طرف لے کر جایا جا رہا ہے۔ مریم نواز شریف کو خواتین اہلکار نے گرفتار کیا ہے۔ نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو گرفتار کرلیا ہے۔
نواز شریف اور مریم نواز کو چھوٹے طیارے میں بٹھا کر اسلام آباد لے کر جایا جائے گا۔ اس کے بعد ان کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا جائے گا۔
نواز شریف اور مریم نواز نے گاڑی میں بیٹھنے سے انکار کردیا ہے۔ امید ہے کہ ان کو ان کی والدہ سے ملوایا جائے گا۔