X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

اعتزاز احسن کا عمران خان کے متعلق حیران کن بیان سے سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما اور قانون دان اعتزاز احسن نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو جلدی جیل سے باہر آتا نہیں دیکھ رہا، انہوں نے اپنے لیےخود رکاوٹیں کھڑی کیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن کا کہنا تھاکہ انسان کونرم مزاج ہوناچاہیے یہ نہیں کہ اس سے بات نہیں کرنی اس سے بات نہیں کرنی، یہ بانی پی ٹی آئی کو نقصان دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بات ہر ایک سے کرو، مانو کسی کی بھی ناں، عمران خان نے کافی سخت پالیسی بنالی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کو جلدی جیل سے باہرآتا نہیں دیکھ رہا، انہوں نے اپنے لیےخود رکاوٹیں کھڑی کیں۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھاکہ یہ جج پی ٹی آئی کےنہیں، یہ جج آزاد ہیں یا حکومت کے ساتھ ہیں، بانی پی ٹی آئی صدر آصف زرداری سے مل لیں، میرا خیال ہے صدر زرداری بانی پی ٹی آئی کیلئے بہت سارے دروازے کھول سکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا معاملہ یہ ہے کہ ہم نے چوروں سے نہیں ملنا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے بردی کردیا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.