X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

کے پی حکومت نے سیاحوں کو بڑی خوشخبری سنادی

خیبر پختونخوا حکومت نے شندور پولو فیسٹیول اور سیاحوں کے لیے ہیلی سفاری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمۂ سیاحت خیبر پختونخوا کے مطابق ہیلی سروس کے ذریعے وادی کیلاش کی سیر کرائی جائے گی۔

ہیلی کاپٹر سے لواری ٹنل اور تریچ میر چوٹی کی سیر کرائی جائے گی۔ محکمۂ سیاحت نے کہا کہ قاقلشت میڈوز اور پولو فیسٹیول کی بھی سیر ہیلی کاپٹر سے کرائی جائے گی۔

تین روزہ سالانہ شندور پولو فیسٹیول جمعہ 28 جون کو شروع ہوگا جس میں وزیراعلی علی امین گنڈاپور بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوں گے، بارہ ہزار اونچے دنیا کے سب سے بلند شندور پولو گراؤنڈ پر چترال اور گلگت بلتستان کی پولو ٹیموں کے مابین کھیلے جائیں گے۔

سپورٹس گالا میں دونوں صوبوں کے علاؤہ وفاقی حکومت کی نمائندگی اور غیر ملکی سیاحوں کی بھرپور شرکت بھی متوقع ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.