X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا

نواز شریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ۔ نواز شریف کو بکتر بند گاڑی میں اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔ مریم نواز کو سہالہ گیسٹ ہاؤس میں نظر بند کیا گیا ہے۔

احتساب عدالت کے حکم سے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ نواز شریف کو اڈیالہ جیل پہنچادیا گیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

نواز شریف اور مریم نواز کو لاہور ایئر پورٹ سے چھوٹے طیارے کے ذریعے اسلام آباد لے کر جایا گیا، وہاں سے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم کو الگ الگ گاڑیوں میں بٹھا کر 25 گاڑیوں کے قافلے میں سخت حفاظتی حصار میں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ نیب کی 15 رکنی ٹیم بھی ان کے ہمراہ تھی۔ نیب نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سے دونوں کی قید کے وارنٹ اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی جاری کروالئے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں پولی کلینک کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم میاں محمدنوازشریف کا طبی معائنہ بھی کرے گی۔

رات دس بجے عدالت لگ گئی۔ اڈیالہ جیل بھیجنے کا وارنٹ جاری

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.