X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پاکستان پیپلزپارٹی کا آپریشن عزم استحکام کے متعلق اہم فیصلہ

پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک بھر سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلیے آپریشن عزم استحکام کی حمایت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں عزم استحکام کا معاملہ زیر غور آیا، جس میں پیپلزپارٹی کی قیادت اور اراکین نے تحفظات کے باوجود آپریشن کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی نے متفقہ طور پر عزم استحکام آپریشن کی حمایت کی جبکہ پی پی نے حکومت کو آپریشن کے حوالے سے اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق پی پی قیادت نے واضح کیا کہ عزم استحکام آپریشن پر فریقین کو اعتماد میں نہ لینے پر تحفظات ہیں، پی پی کے تحفظات پر حکومت نے فریقین کو اعتماد میں لینے کی یقین دہانی کرائی۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی قومی سطح کے فیصلے مشاورت سے کرنے کی خواہش مند ہے اور انسداد دہشت گردی کے تمام اقدامات کی حمایت کرتی ہے کیونکہ ملک اور عوام پیپلزپارٹی کی روز اول سے اولین ترجیح رہے ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.