X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

جیل میں ناروا سلوک

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھوک ہڑتال پر جانے کی دھمکی دے دی۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جیل میں ناروا سلوک پر بھوک ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پارٹی سے مشاورت کے بعد بھوک ہڑتال کی تاریخ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کل پارٹی رہنماؤں کو بلایا تھا انہیں نہیں ملنے دیا گیا،

بانی پی ٹی آئی جیل میں اور رہنما جیل کے باہر 3 گھنٹے انتظار کرتے رہے۔

ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات نہ ہونے پر پارٹی رہنماؤں کو ہدایات جاری کردِیں ساتھ ہی بانی پی ٹی آئی نے پارٹی راہنماؤں کو اندرونی اختلاف عوام میں لانے سے روک دیا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے دونوں گروپس کو اختلافات ختم کرنے کےلیے گزشتہ روز جیل بلایا تھا۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.