پاکستانی خبریں

سپریم کورٹ: سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں؟ فیصلہ آج

قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو ملیں گی یا نہیں؟ فیصلے کی گھڑی آن پہنچی۔ سپریم کورٹ آج دن 12 بجے فیصلہ سنائے گی۔ سپریم کورٹ کے 13 رکنی بینچ نے بدھ کے بعد جمعرات کے روز بھی فیصلے پر مشاورت کی جو 40 منٹ تک جاری رہی۔

وقت میں تبدیلی کے حوالے سے ترمیم شدہ کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔ رجسٹرار آفس نے ترمیم شدہ کاز لسٹ جاری کرکن فریقین کو آگاہ کر دیا گیاہ پہلی کاز لسٹ میں فیصلے کا وقت صبح ساڑھے 9 بجے دیا گیا تھا۔

کیا سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حق دار ہے؟ اور اگر نہیں تو کیا اس کے حصے کی نشستیں حکمران اتحاد اور حزب اختلاف کی جماعت جے یو آئی کو بانٹنے کا الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ کا فیصلہ درست تھا؟ سپریم کورٹ تمام سوالوں کے قانونی جواب دے گی۔ سپریم کورٹ کے 13 رکنی بینچ نے بدھ کے بعد جمعرات کے روز بھی فیصلے پر مشاورت کی جو 40 منٹ تک جاری رہی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں کیس کی سماعت کرنے والا تیرہ رکنی بینچ کورٹ روم نمبر ایک میں فیصلے سنائے گا۔۔ عدالت نے 9 جولائی کو تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

سپریم کورٹ کی طرف آنے والے راستوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کرکے سرینا چوک سے ریڈ زون کی طرف سے آنے والا راستہ بند کر دیا گیا، نادراچوک سے ریڈ زون میں داخلہ بھی شناخت ظاہر کرنے سے مشروط کردیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button