پاکستانی خبریں

صنم جاوید جیل سے رہا ہوتے ہی ایک مرتبہ پھر گرفتار

پی ٹی آئی کارکن اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صنم جاوید کو رہائی کے بعد ایک بار پھر پولیس نے گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو ایک بار پھر اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔

صنم جاوید کے وکیل میاں علی اشفاق نے ایکس پراپنی پوسٹ میں صنم جاوید کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ‏ہم نے بغیر مزاحمت اسے (صنم جاوید کو) پولیس کے حوالے کیا،یہی قانون کا احترام کرنے والوں کا رویہ ہونا چاہیے اور یہی ہم نے کیا۔

تاہم میاں علی اشفاق نے اپنی پوسٹ میں واضح نہیں کیا کہ صنم جاوید کو کس مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج ہی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادنے ایف آئی اے کے کیس میں صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

Related Articles

Back to top button