X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پی آئی اے کا کوئٹہ سے جدہ براہ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے کوئٹہ سے جدہ براہ راست فلائٹس شروس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے وزیر اعظم سے کوئٹہ سے جدہ براہ راست پرواز کی درخواست کی تھی جس پر وزیر اعظم نے پی آئی اے کو فلائٹ شروع کرنے کی ہدایت کی۔

ہفتے میں 2 دن کوئٹہ سے براہ راست جدہ کے لیے فلائٹس کا اجرا کیا جارہا ہے جس کا آغاز 6اگست سے کیا جائے گا۔

گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل کی جانب سے جاری بیان میں کوئٹہ سے براہ راست جدہ کے لیے فلائٹس کے آغاز کے فیصلے کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں موجودہ وفاقی حکومت اور پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز حکام کا کوئٹہ ٹو جدہ ڈائریکٹ خصوصی عمرہ پروازیں چلانے کا ایک عوام دوست فیصلہ انتہائی لائق تحسین اقدام ہے جس کے مطابق پی آئی اے کی 6 اگست 2024 سے عمرہ کی ادائیگی کے لیے کوئٹہ سے جدہ براہ راست پروازیں شروع کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس احسن اقدام سے پورے صوبے کے عوام کو سعودی عرب جانے سے پہلے اسلام آباد، کراچی یا لاہور وغیرہ جائے کی مجبوری سے چھٹکارا حاصل ہوجائے اور میں بحیثیت گورنر بلوچستان پورے صوبے کے عوام کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف، ان کی ٹیم اور پی آئی اے حکام کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.