X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

کراچی میں بارش کب ہوگی؟ نئی پیشگوئی سامنے آگئی

کراچی میں حبس برقرار ہے اور سمندری ہوائیں معطل ہیں جب کہ شہر کا موسم گرم اور مرطوب ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ شہر میں درجہ حرارت کی شدت 46 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جارہی ہے، دوپہر میں کراچی کے اطراف میں گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں۔

جواد میمن کے مطابق شہر میں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے جب کہ شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوں گی۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا بتانا ہے کہ کل سے موسم میں کچھ بہتری کا امکان ہے،24جولائی سے شہرمیں پھرحبس اور مرطوب موسم کا امکان ہے، خلیج بنگال میں بننے والا ایک اور مون اسپیل24 سے 28جولائی کو سندھ پر اثراندازہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ سسٹم بھارتی گجرات میں آتا ہے تو کراچی میں بارش کا امکان رہے گا، اس دوران سمندری ہوائیں ایک بار پھر متاثر ہوسکتی ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.