پاکستانی خبریں

تربت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 اور گہرائی 35کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز تربت سے 24کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔

زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور خوف و ہراس پھیل گیا۔

تربت میں زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Related Articles

Back to top button