X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے: امریکی محکمہ خارجہ

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا گزشتہ ہفتے کے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے،حملوں میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔میتھیو ملر کا کہنا تھا علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے…

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ موسیٰ خیل میں 23 معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، ہمارے دل جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور پیاروں کے ساتھ ہیں۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی توانائی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد کرنا امریکا کی ترجیح ہے،حکومت پاکستان کے ساتھ توانائی سے متعلق بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف پابندیوں کا نفاذ جاری رکھیں گے، ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ ردعمل سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بلوچستان کے متعدد اضلاع میں دہشت گردی کے پے در پے واقعات میں 37 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔

دوسری جانب بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران کئی دہشت گرد مارے گئے جبکہ 14 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.