X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

وزیراعلیٰ کے پی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اسلام آباد پولیس کو موصول ہوگئے

اسلام آباد پولیس کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری موصول ہوگئے.عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

ذرائع کے مطابق شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری تھانہ بہارہ کہو پولیس کو موصول ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بہارہ کہو کو وارنٹ گرفتاری کی فوری تعمیل کا حکم دیا گیا ہے۔ وارنٹ گرفتاری پر علی امین گنڈا پور کے ڈی آئی خان کے گھر کا پتہ بھی درج کیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق وزیراعلیٰ کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق وزیراعلی ہاؤس پشاور کو بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اسلحہ اور شراب برآمدگی کے کیس میں علی امین گنڈاپور کی طبی بنیادوں پر حاضری سے معافی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے علی امین گنڈا پور کی طبی بنیادوں پر کیس میں پیش ہونے سے معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بہارہ کہو کو کل علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.