پاکستانی خبریں

پی این ایس بابر اور حنین دو جنگی جہاز پاک بحریہ میں شامل

پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں جدید جنگی جہازوں بابر اور حنین کی شمولیت کے موقع پر خصوصی دستاویزی ویڈیو جاری کردی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جدید ترین حربی قوت اور ٹیکنالوجی کے حامل پی این ایس بابر اور پی این ایس حنین بالترتیب ترکیہ اور رومانیہ کے تعاون سے تیار کیے گئے ہیں۔

آج یوم دفاع کے موقع پر پاک بحریہ میں 2 نئے جنگی بحری جہازوں کی باقاعدہ شمولیت کی باوقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری مہمانِ خصوصی ہوں گے۔

تقریب میں ترکیہ کے نائب وزیر برائے قومی دفاع، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف دی نیول اسٹاف، کراچی شپ یارڈز کے سینئر نمائندگان اور مسلح افواج کے اعلیٰ حکام کی شرکت متوقع ہے۔

Related Articles

Back to top button