پاکستانی خبریں

اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے گرفتار 10 اراکین قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمنٹ کی حدود سے گرفتار کیے جانے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 10 اراکین قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے جبکہ پروڈکشن آرڈر آج کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔

اسیپیکر ایاز صادق کی جانب سے شیر افضل مروت،عامر ڈوگر، احمد چٹھہ، ذین قریشی، شیخ وقاص اکرم، زبیر خان اور اویس حیدر کے پروڈیکشن آرڈر جاری کیے گئے، اس کے علاوہ شاہ احد، مولانا نسیم شاہ اور یوسف خان کے بھی پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے ہیں۔

اراکین قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 108 کے تحت جاری کیے گئے۔

پرڈکشن آرڈر میں لکھا گیا ہے کہ صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت پارلیمنٹ کا اجلاس 30 اگست کو طلب کیا تھا جو پارلیمنٹ ہاؤس میں تاحال جاری ہے، اسپیکر قومی اسمبلی 2007 قانون کی شق 8 کے تحت اُن کے پروڈکشن آرڈر جاری کررہے ہیں لہذا مذکورہ ممبران کو اجلاس میں پیش کیا جائے۔

مذکورہ پرڈکشن آرڈر وزارت داخلہ، آئی جی پولیس، کمشنر اسلام آباد اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی سارجنٹ آرمز کو ارسال کیا گیا ہے جبکہ پولیس ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قومی اسمبلی کے ہر اجلاس سے قبل مذکورہ ارکان کو سارجنٹ ایٹ آرمز کے حوالے کرے۔

اس سے قبل بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے وفد نے پروڈکشن آرڈر کے اجرا کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی۔ اسپیکر چیمبر کے چیمبر میں ہونے والی اس ملاقات میں بیرسٹر گوہر نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے وفد میں بیرسٹر گوہر، داوڑ کنڈی اور علی محمد خان شامل تھے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ابھی تک گرفتار ممبران کو اسمبلی لانے کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوئے اور انہیں اسپیکر کے حکم پر فوری طور پر اجلاس میں لایا جائے۔

وفاقی وزرا اسحاق ڈار، محسن نقوی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی اس حوالے سے اسپیکر چیمبر میں ایاز صادق سے ملاقات کی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر کے لیے تحریری درخواست کی ضرورت نہیں ہے، امید ہے جلد پروڈکشن آرڈر جاری ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پروڈکشن آرڈر ہمارا قانون حق ہے کیونکہ اسمبلی کے فلور سے ممبران کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی اپنی سیکیورٹی فورسز موجود ہیں اور پارلیمان کے احاطے کے اندر ممبران کا تحفظ یقینی بنانا سیکیورٹی فورسز کی ذمہ داری ہے۔

اس موقع پر علی محمد خان نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی لیکن ابھی تک پروڈکشن آرڈر پر عمل نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈرز فوری جاری کیے جائیں۔

بعدازاں ذرائع کے مطابق ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے گرفتار پی ٹی آئی ارکان کے پروڈکشن آرڈر آئندہ اجلاس کے لیے جاری کردیے جبکہ قومی اسمبلی کا آئندہ اجلاس آج دن 11 بجے ہو گا۔

Related Articles

Back to top button