X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

12 ربیع الاول کو موبائل فون سروس بند کرنے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

12 ربیع الاول کے موقع پر موبائل فون سروس بند ہوگی یا نہیں؟ اس حوالے سے اہم خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عید میلادالنبیْﷺ کو جوش وجذبے سے منائیں گے، سیکیورٹی کی ذمہ داری آر پی او،ڈی پی اوز پر ہوگی، وزیراعلیٰ مریم نواز سیکیورٹی کی خود نگرانی کریں گی۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عیدمیلادالنبی ﷺ خوشی کا موقع ہے ، ریلیاں اورجلوس ختم ہونے تک انتظامیہ گراؤنڈپر موجودہوگی، وزیراعلیٰ کاحکم تھاکہ مساجدوں میں جاکرعلما سے ملاقاتیں کریں۔

انھوں نے کہا کہ صوبےمیں انتظامیہ کی جانب سے بھی لائٹنگ کا انتظام کیا گیا ہے ، جلوس کے شرکا میں حلوہ، مٹھائیاں اورنیازتقسیم کی جائےگی۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایساموقع ہےجہاں سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، وزیراعلیٰ مریم نوازنےکہاہےجلوس کےشرکاکوتمام سہولتیں دی جائیں، 55ہزارپولیس اہلکارمحافل کوسیکیورٹی فراہم کریں گے.

موبائل فون سروس بند ہونے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اطلاع کےمطابق موبائل سروس بندکرنےکاکوئی فیصلہ نہیں ہوا، وفاقی حکومت انٹیلی جنس رپورٹ کےمطابق فیصلہ کرتی ہے، پنجاب کےبڑےعلاقوں میں موبائل بندش کی کوئی اطلاع نہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.