X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

خبردار! بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد یہ جان لیں

جعلی اوورسیز ایمپلائمنٹ لائسنس پر شہریوں سے لاکھوں روپے وصول کرنے والے ٹریول ایجنسی کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ کے الزام میں ٹریول ایجنسی کے مالک کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل نے جھنگ روڈ پر نجی ٹریول اینڈ ٹورز کے دفتر پر چھاپہ مار کر شہزاد تاج کو گرفتار کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم شہزاد جعلی اوورسیز ایمپلائمنٹ لائسنس پر لاکھوں روپے وصول کرتا تھا، دفتر سے چار پاسپورٹس ، ورک ویزا ریکارڈ ، ٹرانزیکشن کے رجسٹرز ، اوکے ٹو بورڈ کی جعلی مہریں ، دو موبائل فون اور لیپ ٹاپ برآمد ہوا –

لیپ ٹاپ میں ورک پرمٹس اور ورک ویزا سے متعلق شواہد بھی ملے تاہم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.