پاکستانی خبریں

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے نائب روسی وزیراعظم نے ملاقات کی جس کے دوران خطے کی صورتحال اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ روسی نائب وزیراعظم نے انسداد دہشت گردی کے لیے افواج پاکستان کی کوششوں کو سراہا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے روس سے روایتی دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق روسی نائب وزیراعظم نے انسداد دہشت گردی کے لیے افواج پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور خطے میں فروغ امن کے لیے اس کے کردارکی تعریف کی۔

 

 

Related Articles

Back to top button