X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس ناصرف شناختی دستاویز کے طور پر کام کرتا ہے بلکہ سعودی عرب سمیت بیرونی ممالک کسی بھی ٹریفک حادثے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی سے بھی بچاتا ہے۔

لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کو سعودی حکام بھی قبول کرتے ہیں، پاکستانی شہری اگر سیاحتی ویزا پر سعودی عرب میں موجود ہوں تو لائٹ وہیکل چلا سکتے ہیں۔

پاکستان سے آنے والے غیرملکی مسافروں کو یہ لائسنس ویانا کنونشن 1968 کے مطابق جاری کیا جاتا ہے۔

اگر پنجاب کے شہری جو سعودی عرب کا سفر کرنا چاہتے ہیں تو وہ سٹی ٹریفک پولیس دفاتر یا پولیس خدمت مرکز جاکر اپنا بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس بنواسکتے ہیں۔

ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے درخواست دہندگان کے پاس پاسپورٹ پر ویلیڈ قومی ڈرائیونگ لائسنس اور ویلیڈ ویزا ہونا ضروری ہے۔

اوریجنل شناختی کارڈ، ویلیڈ ڈرائیونگ لائسنس ہونا چاہیے، پاسپورٹ کی تصدیق شدہ کاپی جس کی میعاد کم از کم 6 ماہ ہونی چاہیے۔

سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کی فیس موٹر کار، جیپ کے لیے 4980 روپے ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.