پاکستانی خبریں

آئینی عدالت کب سے کام شروع کر دے گی؟ راجا پرویز اشرف نے بڑا دعویٰ کردیا

سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) وسطی پنجاب کے صدر راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی میثاق جمہوریت کو مکمل کرنا چاہتی ہے اور آئینی عدالت نومبر میں اپنا کام شروع کردے گی۔

پی پی پی وسطی پنجاب کے صدر راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئینی عدالت بنا کر میثاق جمہوریت مکمل کرنا چاہتی ہے، پاکستان کو آگے لے جانے کے لیے تمام سیاسی قوتوں میں اتفاق رائے ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان شااللہ نومبر میں آئینی عدالت اپنا کام شروع کر دے گی، خان صاحب ضد چھوڑ کر صدر آصف علی زرداری کے ہاتھ پر سیاسی بیعت کر لیں۔

راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جماعت اسلامی کے فلسطین مارچ میں بھر پور شرکت کرے گی، فلسطینی اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے ہم سب متحد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں مشرق وسطیٰ میں طاقت کا استعمال رکوائیں۔

Related Articles

Back to top button