X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ضلع کرم: دو قبائل کے درمیان فائرنگ 11افراد جاں بحق، متعدد زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم دو قبائل کے درمیان ایک بار پھر قبائلی تصادم نے 11 افراد کی جان لے لی اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کے مطابق قبائل کے درمیان فائرنگ کا واقعہ کنج علی زئی میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے، فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتالوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں پولیس، سکیورٹی فورسز کی نفری پہنچ گئی ہے، فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ڈی سی جاوید اللہ کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں راستے محفوظ بنانے اور حالات معمول پر لانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔

سابق ایم این اے اور جرگہ ممبر پیر حیدر علی شاہ کا کہنا ہے کہ جرگہ ممبران قبائل کے مابین امن معاہدے کیلئے پہلے سے موجود ہیں۔

خیال رہے کہ کرم میں پہلے بھی کئی بار قبائلی تصادم کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.