X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

چینی وزیراعظم کے دورے میں گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سافٹ لانچنگ کا امکان

وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی نے چین کے وزیراعظم لی کیانگ کے دورے کے حوالے سے کئی منصوبوں پر ورکنگ مکمل کرلی اور امکان ہے کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سافٹ لانچنگ، قراقرم ہائی وے کی تعمیر کے لیے دو ارب ڈالرز کے قرض سمیت مختلف معاہدوں کا امکان ہے۔

چین کے وزیراعظم لی کیانگ کے 11 سال بعد پاکستان کے دورے کے حوالے سے وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی نے کئی منصوبوں سے متعلق ورکنگ مکمل کر لی۔

ذرائع نے بتایا کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سافٹ لانچنگ بھی متوقع ہے، جس پر تقریبا 54 ارب 98کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے اور گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئر بس 380 سمیت دیگر بڑے طیارے بھی لینڈ کر سکیں گے۔

چینی وزیراعظم کے دورے کے موقع پر کوہالہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ اور آزاد پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے متعلق پیش رفت کا امکان ہے، گوادر کول پاور پلانٹ متعلق بھی حکومت فنانشل کلوز معاہدے کی خواہاں ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ چین سمندر میں موجود تیل اور گیس کے ذخائر کے منصوبے میں معاہدہ چاہتا ہے، ریلوے کے سب سے بڑے اور اہم ترین پراجیکٹ ایم ایل ون پر کوئی پیش رفت کا امکان نہیں ہے۔

 اس موقع پر چین کو گدھوں کے گوشت برآمد کرنے سے متعلق پروٹوکول سائن ہونے کا امکان ہے، قراقرم ہائی وے کی تعمیر کے لیے 2 ارب ڈالرز کے قرض متعلق معاہدہ متوقع ہے، اسٹیٹ بینک اور چینی سینٹرل بینک کے درمیان کرنسی سوآپ معاہدے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان چین سے خریدی گئی اشیاکی ادائیگی یوآن میں اور چین پاکستان سے خریدی گئی اشیا کی ادائیگی روپے میں کرسکے گا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.