X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

بھارتی وزیر خارجہ شاندار میزبانی پر حکومت پاکستان کے معترف

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے بعد پاکستان سے روانگی کے وقت بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے شاندار میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایکس پر بیان میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ اسلام آباد سے روانہ ہو رہا ہوں، حکومت پاکستان کا شاندار میزبانی پر شکریہ، پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

جے شنکر نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پاکستانی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔

بھارت روانگی سے قبل بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے غیر معمولی ملاقات بھی ہوئی۔

ملاقات وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر ہوئی اور ظہرانے کے موقع پر وزیرخارجہ اسحاق ڈار اوربھارتی وزیرخارجہ جے شنکر ایک ساتھ بیٹھے۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار اور جے شنکر کے درمیان ظہرانے پر بات چیت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارتی درخواست پر دونوں وزرائے خارجہ کو اکٹھے بٹھایا گیا اور وزارت خارجہ نے دونوں وزرائے خارجہ کو اکٹھا بٹھانے کے لیے سِٹنگ ارینجمنٹ تبدیل کیا۔

ذرائع نے بتایاکہ بھارتی وزیرخارجہ اورپاکستان کے وزیرخارجہ کے درمیان گفتگوکو فی الحال افشا نہیں کیا جا رہا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.