X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

کوئٹہ: ریلوے اسٹیشن پر دھماکا، 22 افراد جاں بحق، 18 زخمی

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پلیٹ فارم نمبر ایک پردھماکے میں بائیس افراد جاں بحق جبکہ اٹھارہ زخمی ہوگئے۔ صوبائی حکومت شاہدرندکاکہنا ہےکہ پولیس اورسیکورٹی فورسزموقع پرپہنچ چکے ہیں، واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی گئی،دھماکےکی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے،طبی امداد کےلیے اضافی ڈاکٹرز اورعملے کو بھی طلب کرلیا ہے،ترجمان صوبائی حکومت شاہدرندکاکہنا ہےکہ پولیس اورسیکورٹی فورسزموقع پرپہنچ چکے ہیں، واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی گئی،دھماکےکی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

بم ڈسپوزل سکواڈ موقع سے شواہد اکٹھے کررہا ہے،دھماکے کی جگہ پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موجود ہیں۔

ریلوےحکام کا کہنا ہے کہ ریلوےاسٹیشن سے 2 ٹرینوں نے روانہ ہونا تھا، 2ٹرینوں کے مسافرپلیٹ فارم پر موجود تھے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکےکی مذمت

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکےکی مذمت کرتےہوئے اعلیٰ انتظامی حکام سے رابطہ کیا اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے، اس موقع پر انہوں نےکہاکہ واقعہ قابل مذمت ہےمعصوم افرادکو نشانہ بنانےکا تسلسل ہے، دہشت گردوں کا ہدف اب عام افراد،مزدور بچے اور خواتین ہیں،دہشت گردوں کا پیچھا کریں گے انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، بلوچستان سے دہشت گردوں کا قلع قمع کریں گے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.