پاکستانی خبریں

شام میں پھنسے پاکستانیوں کی سہولت کیلئے کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال

شام کی موجودہ صورتحال پر پاکستانی شہریوں کی سہولت کے لیے دفتر خارجہ نے اہم اقدامات کیے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ امور نے شام کی موجودہ صورتحال پر پاکستانیوں کی سہولت کے لیے کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال کردیا ہے۔

پاکستانی شہری اور ان کے اہلخانہ ٹیلیفون، ای میل کے ذریعے یونٹ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ فون نمبر 051-9207887 اور ای میل mailto:cmu1@mofa.gov.pk پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ دمشق میں پاکستانی سفارتخانہ اپنے شہریوں کو سہولت فراہمی کے لیے مکمل طور پر سرگرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ دمشق میں پاکستان کے سفارتخانے سے واٹس ایپ اور ای میل پر رابطہ کیا جاسکتا ہے، دمشق میں واٹس ایپ 927138990963 اور 822127987963 پر رابطہ کریں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری دمشق میں ای میل mailto:parepdamascus@mofa.gov.pk پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button