X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

حکومت کے ساتھ مذاکرات کی خبروں پر چیئرمین پی ٹی آئی کا ردعمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے حکومت سے سے مذاکرات شروع ہونے کے خبروں کی تردید کردی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ آج سے مذاکرات شروع نہیں ہورہے لیکن ہم کوشش کررہے ہیں، جوکمیٹی بنائی ہے اس کا پراسس فالو ہونا چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی بنائی ہے تاکہ کسی حل پر پہنچ جائیں اور سیاسی مسائل کامستقل حل ڈھونڈا جائے، چاہتے ہیں مذاکرات ہوں اور کسی حل تک پہنچا جائے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت نےابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو اپنے لوگوں سے کوئی خطرہ نہیں۔

خیال رہے اس سے قبل صاحبزادہ حامد رضا نے آج سے مذاکرات کے آغاز کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا حکومت اورپی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا باضابطہ آغاز آج ہونے جارہا ہے، پی ٹی آئی کی 5رکنی کمیٹی حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کرے گی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.