X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

یونیورسٹی کے طلباء کے لیے بڑے تحفہ کا اعلان

وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول نے نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کا کیمپس کا افتتاح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول کی کوششوں سے کراچی کے طلباء کے لیے ایک اور تحفہ ملنے کو تیار کو ہے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کا کیمپس کا افتتاح کردیا، ، کیمپس میں طلباء کے لیے کمپیوٹر سائنس پروگرام ، جدید آئی ٹی لیب سمیت دیگر سہولیات بھی موجود ہیں۔ اس موقع پر متحدہ رہنما امین الحق ، نسرین جلیل سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 1850 میں غالب نے کہا تھا کہ دنیا کیا سے کیا ہوجائے گی ، اس وقت یہ صورتحال نہیں کہ ہم اپنے مستقبل کے بارے میں کوئی پیشگوئی کرسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور کو شاید کوئی نام بھی نہیں دیا جاسکتا گوگل کا دور ہے، جس دور میں ہم رہ رہے ہیں ہر چیز ممکن ہے، کسی کو علم نہیں تھا کہ 20 سالوں میں دنیا اتنی تیزی سے بدلے گی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کراچی میں نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے کیمپس کا افتتاح کرکے خوشی ہوئی ، آج کا دور جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے ۔ آج بھی لوگ کہہ رہے ہیں کہ آئندہ 30 سالوں میں دنیا مزید جدید دور میں داخل ہوجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خطے میں بھی ٹیکنالوجی نے اہم کردار ادا کیا ہے، چین نے لاکھوں لوگوں کو ٹیکنالوجی کی مدد سے غربت سے نکالا۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.