X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ریاست مخالف پروپیگنڈے کا الزام، ہرمیت سنگھ کی عبوری ضمانت منظور

پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے تحت قائم خصوصی عدالت اسلام آباد نے صحافی ہرمیت سنگھ کی عبوری ضمانت 21 دسمبر تک منظور کرلی۔

میڈیا رپرٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے صحافی ہرمیت سنگھ کی عبوری درخواست ضمانت 21 دسمبر تک منظور کی، صحافی ہرمیت سنگھ اپنے وکلا بینا فراز اور فرخ شہزاد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے 20 ہزار مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرکے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

صحافی ہرمیت سنگھ نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں عبوری ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے اسلام آباد میں 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مبینہ طور پر ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹے بیانیے کو فروغ دینے پر صحافیوں، وی لاگرز اور اینکر پرسن ہرمیت سنگھ سمیت 150 سے زائد افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کریک ڈاؤن کے دوران مبینہ ہلاکتوں کے بارے میں متنازع پوسٹس کرنے پر اب تک ملک بھر میں 20 سے زائد سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو گرفتار کیا ہے۔

پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈی چوک پر پارٹی کے احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کریک ڈاؤن کے دوران 12 کارکنوں کو شہید کیا گیا تاہم حکومت نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.