پاکستانی خبریں

جاوید بدر کے عمران خان پر سنگین الزامات

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما جاوید بدر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر سنگین الزامات لگا دئیے۔

پی ٹی آئی کے سابق رہنما جاوید بدر نے پارٹی کے دور میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں کرپشن کیس کی پیروی دوبارہ شروع کرتے ہوئے بورڈ اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اربوں روپے کی کرپشن کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کو درخواست بھیج دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق میڈیا کوآڈینیٹر جاوید بدر نے الزام لگایا کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایف آئی اے اور اُن پر کیس بند کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں کی جانے والی مالی بے ضابطگیوں کے ثبوت ایف آئی اے کو دے دیے ہیں۔

جاوید بدر نے مطالبہ کیا کہ کرکٹ بورڈ کا مالی ریکارڈ فوری ضبط کیا جائے اور الزام لگایا کہ پاکستان سپر لیگ میں شامل ٹیموں کے مالکان بانی پی ٹی آئی کو فنڈنگ کرتے تھے۔

Related Articles

Back to top button