X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

وزیراعظم کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ، بانی پی ٹی آئی کی درخواست ناقابل سماعت قرار

لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہرجانے کے دعوے میں عمران خان کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا جو منگل کے روز سنایا۔

عدالت نے شہباز شریف کے عمران خان کے خلاف ہرجانے کے دعوے میں گواہوں کو تحریری گواہی کی اجازت دینےکے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دی۔

بانی پی ٹی آئی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے ہتک عزت کے دعوے میں گواہوں کو تحریری صورت میں گواہی دینےکی اجازت دی، ٹرائل کورٹ کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے، گواہ کمرہ عدالت میں پیش ہوکر گواہی دیں۔

عمران خان نے اپنی درخواست میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.