تفصیلات کے مطابق تمام سرکاری ونجی کالجز اور یونیورسٹیز میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ تمام سرکاری ونجی کالجز اور یونیورسٹیز میں تعطیلات 24 دسمبر سے 5 جنوری تک ہوں گی۔
پنجاب اسکولز
محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے تمام اسکولوں میں تعطیلات 20 کے بجائے 23 دسمبر سے ہوں گی۔
محکمہ تعلیم پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات23 دسمبر سے 10 جنوری تک ہوں گی۔
خیبرپختونخوا
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق کے پی کے میدانی علاقوں میں اسکول 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے جبکہ صوبے کے پہاڑی علاقوں میں اسکول 22 دسمبر سے 28 فروری تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
بلوچستان
بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں 16دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے، محکمہ تعلیم بلوچستان کے مطابق کوئٹہ سمیت 20 اضلاع کے اسکول، کالج اور جامعات بند ہو گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ کے سرد علاقوں میں تعطیلات 28 فروری تک جاری رہیں گی جبکہ گرم علاقوں میں موسم سرما کی 10 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کے گرم علاقوں میں تعطیلات یکم جنوری سے 10 جنوری تک ہوں گی۔
سندھ
محکمہ تعلیم سندھ نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 21 دسمبر سے 31 تک تعطیلات ہوں گی۔ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اداروں پر ہوگا۔