محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا، پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے چند میدانی علاقوں میں کہرا پڑنے کی بھی توقع ہے۔
کراچی
دوسری جانب کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آنے کا امکان ہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں سردی برقرار، برفباری سے موسم مزید سرد، پارہ منفی 11 تک گرگیا
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں کراچی میں آج وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر میں چلنے والی ہوا میں نمی 44 فیصد ہے جبکہ شمال مشرق سے چلنے والی ہوا کی رفتار 8 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔
خیبرپختونخوا
ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا۔
پشاور، نوشہرہ ، مردان ، چارسدہ ، صوابی اور ڈی آئی خان میں دھند چھائی رہے گی، صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند پڑے گی۔
ملک بھر میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ، کراچی میں پارہ 10 ڈگری تک پہنچ گیا
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
سوات اور دیر میں پارا نقطہ انجماد سے گر گیا، کالام اور دیر میں درجہ حرارت منفی 4 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ چترال، مالم جکبہ اور پارا چنار میں درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔