X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

عدالت نے بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی 32 مقدمات کے سلسلے میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئی ہےِ جہاں ان کی جانب سے محمد فیصل ملک نے ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہیں۔

عدالت میں پیشی کے لیے بشریٰ بی بی کی گاڑی کو احاطہ عدالت میں لے جانے کی خصوصی اجازت دی گئی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کی رہنما سیمابیہ طاہر سمیت دیگر رہنما بھی عدالت پہنچے۔وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ بھی عدالت پہنچے۔

32 مقدمات میں ضمانتیں منظور

بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور کرلیں، جس کے بعد بشریٰ بی بی عدالت سے روانہ ہو گئیں۔

تفتیشی افسران سے ریکارڈ طلب

عدالت نے بشریٰ بی بی کو 13 جنوری تک 24 سے 27 نومبر احتجاج کے کسی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے تمام 32 مقدمات کے تفتیشی افسران کو نوٹس جاری کرکے ریکارڈ طلب کرلیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کچھ دیر میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے۔

۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.