پاکستانی خبریں
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ابھی لکھا جارہا ہے: احتساب عدالت
احتساب عدالت کے جج نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈریفرنس فیصلہ ابھی لکھا جارہا ہے۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کےخلاف 190 ملین پاؤنڈریفرنس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
پیر کے روز احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے وکلا کو آگاہ کیا کہ کیس کا فیصلہ لکھ رہے ہیں تھوڑی دیر تک فیصلے کی نئی تاریخ بتا دیں گے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے 18 دسمبر کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کیا تھا اور 23 دسمبرکو یفرنس کا فیصلہ سنانےکی تاریخ مقررکی تھی مگر گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کے کیس کا فیصلہ 23 دسمبر کو نہیں سنایا جائیگا۔