پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کرنے والی کمیٹی کو فیصلے کا اختیار نہیں ہے۔ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے اور دونوں کمیٹیوں کے اراکین کا پہلا اجلاس گزشتہ روز اسپیکر چیمبر میں ہوا جس میں فریقین کی جانب…
اس حوالے سے رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا تھا حکومت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات پر رضامندی ظاہر کی ہے جبکہ سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا حکومت کو پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
تاہم پی ٹی آئی رہنما سینیٹر علی ظفر نے انکشاف کیا کہ بات چیت کے ذریعے فیصلے کا اختیار کمیٹی کو حاصل نہیں ہے، مذاکراتی کمیٹی بات چیت کرے گی لیکن کوئی بھی فیصلہ کرنا اس کا مینڈیٹ نہیں۔
ایک انٹرویو میں سینیٹرعلی ظفر نے واضح کیا کہ فیصلہ صرف بانی پی ٹی آئی کریں گے۔