ذرائع کے مطابق تحریری امن معاہدے کے لیے راہ ہموار ہوگئی ہے، آج کوہاٹ میں حتمی فیصلے کے لیے گرینڈ امن جرگہ منعقد کیا جائے گا۔
ادویات اور خوارک کے خاتمے، راستوں کی بندش اور علاج و معالجے کی سہولیات نہ ملنے سے اموات اور آمد و رفت میں رکاوٹوں کے خلاف پاراچنار میں 7 دن سے احتجاج جاری ہے، شدید سردی میں بچے، بڑے اور بزرگ دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔
ٹل پاراچنار مرکزی شاہراہ کو بند ہوئے 78 دن گزر گئے ہیں، راستوں کی بندش سے 100 سے زائد دیہاتوں کے مکین بھی متاثر ہیں۔ علاج نہ ہونے سے پاراچنار میں انتقال کر جانے والے بچوں کی تعداد 100 ہوگئی جبکہ بڑوں کی اموات اس کے علاوہ ہیں۔
پاراچنار کی صورتحال پر اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں بھی احتجاجی دھرنے دیے جا رہے ہیں، کراچی میں دھرنے کے باعث نمائش چورنگی پر ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہے۔
اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا نے علاقے میں خوراک اور دواؤں کی قلت ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔