X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیسز میں بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرلیں

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیسز میں عدالت نے بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرلیں۔ ڈیوٹی جج شبیر بھٹی نے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی اور عبوری ضمانت 13 جنوری تک منظور کرلی۔ عدالت نے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری…

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج پر بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں بشریٰ بی بی کی جانب سے مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں دائر کی گئی۔ سماعت کے موقع پر بشریٰ بی بی اپنے وکلا کے ساتھ کمرہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

ڈیوٹی جج شبیر بھٹی نے بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی اور عبوری ضمانت 13 جنوری تک منظور کرلی۔ عدالت نے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانتیں منظور کیں۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر نومبر احتجاج پر تھانہ ترنول میں ایک اور 3 مقدمات تھانہ رمنا میں درج ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.