پاکستانی خبریں

مریم نواز کے صاحب زادے جنید صفدر "ووٹ کو عزت دو”مہم چلانے لاہور پہنچ گئے

میا ں نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے صاحب زادے "جنید صفدر” گزشتہ روز غیر ملکی پرواز کیو آر 628 سے براستہ دوحا علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ لاہور پہنچےتو مسلم لیگ ن کے کار کنوں نے ان کا بھر پور جوش سے استقبال کیا۔کار کنوں نے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور میاں صاحب کے حق میں زورو شور سے نعرے لگائے۔ لیکن جنید صفدر میڈیا سے بات کیے بغیر ہی روانہ ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز صفدر کے جیل جانے کی وجہ سے  انتخابی مہم متاثر نہ ہو اس لیے جنید صفدر پاکستان تشریف لائیں ہیں۔تاکہ والدہ کی جگہ انتخابی مہم  میں نمائندگی کر سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button