X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پرفتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی جانب سے افغان طالبان کی چیک پوسٹوں کا استعمال کر کے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ آج صبح خوارجیوں نے افغان طالبان سے مل کر پاکستانی چوکیوں پر بھاری ہتھیاروں سے بِلااشتعال فائرنگ کی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے 20 سے 25 دہشتگردوں نے کرم، شمالی وزیرستان سے افغان طالبان کی چیک پوسٹوں کا استعمال کر کے دراندازی کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آج صبح خوارجیوں نے افغان طالبان سے مل کر پاکستانی چوکیوں پر بھاری ہتھیاروں سے بِلااشتعال فائرنگ کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے اس بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا، افغانستان سائیڈ پر بھاری نقصانات کی مصدقہ ابتدائی اطلاعات ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق مؤثرجوابی کارروائی اورگولاباری سے افغان طالبان 6 چوکیاں چھوڑکربھاگ گئے، افغان سائیڈ پر نقصانات مزید بڑھنے کی بھی اطلاعات ہیں، پاکستان سکیورٹی فورسزکاکوئی جانی نقصان نہیں ہوا، صرف 3 افراد کے زخمی ہونےکی اطلاع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان عبوری حکومت سے فتنہ الخوارج کو اپنی سرزمین نہ استعمال کرنےکا بارہاکہا ہے لیکن اس کے باوجود فتنہ الخوارج کے دہشتگرد افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیاں کر رہے ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.