X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

عمران خان جیل سے کب نکلیں گے؟ اسد قیصر نے بتا دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میں جیل سے تب باہر نکلوں گا جب ہمارے ورکرز نکلیں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، وہ خوش باش اور فٹ تھے۔

اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سیاسی انتقام کے لیے ہم پر مقدمات بنائے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ 2 جنوری کو حکومت کے ساتھ مذاکرات میں 2 بڑے مطالبات پیش کریں گے، بانئ پی ٹی آئی سمیت تمام ورکرز کو رہا کیا جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے، سویلین کیسز ملٹری کورٹس میں نہیں ہونے چاہئیں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ امن و امان کی صورتِ حال تشویش ناک ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.